حسن علی کے بچے کو جھولا جھولانے والے انداز کے چرچے

9 Feb, 2021 | 01:05 PM

Sughra Afzal

نشتر پارک (حافظ شہباز علی، رانا آذر) جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کر کے حسن علی نے ایک بار پھر شائقین کے دلوں میں جگہ بنالی لیکن ساتھ ہی ان کا ایک نیا انداز بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

حسن علی نے جب بھی وکٹ حاصل کی تو جنریٹر سٹائل کے ساتھ ساتھ بچے کو جھولے میں جھولانے والے انداز کے ذریعے سب کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے؟ میچ کے اختتام پر پریس ٹاک کے دوران استفسار پر حسن علی نے بتایا میرے ہاں بیٹی کی ولادت متوقع ہے اور میں نے اس شاندار پرفارمنس میں اپنی ہونے والی بیٹی کو یاد رکھا ہے، یہ بچی یقینا میرے لیے اللہ کی رحمت ہے۔

حسن علی کا کہنا ہے میچ کے آخری دن جب کھانے کے وقفے پر ٹیم ڈریسنگ روم میں گئی تو بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی، اگر جنوبی افریقی ٹیم اچھا کھیل کر جیت گئی تو یہ الگ بات ہے لیکن ہم نے آخری وقت تک مقابلہ کرنا ہے۔ یہ سوچا تھا کہ نئی گیند سے جنوبی افریقی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کریں گے، لیکن درحقیقت نئی گیند سے بہت کچھ ہوگیا۔

مزیدخبریں