سات ماہ کی یکمشت فیس سےمتعلق سکول ایجوکیشن کاردعمل

9 Feb, 2021 | 12:12 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)سکول بند تو فیس کیوں؟؟ سرکاری سکولوں میں بھی فیس وصولی کا قضیہ !! طلبا سے 7 ماہ کی چھٹیوں کا ایف ٹی ایف وصول کرنے کی شکایت ،یکمشت ادائیگی پر والدین کو پریشان، معاملہ زیر غور ہے ۔حتمی فیصلہ ایک دو روز میں ہوگا ۔ سکول ایجوکیشن کی وضاحت  کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود طلباء سے سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کی جانے لگی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی چھٹیوں کی فیس وصولی یا عدم وصولی کے حوالے سےحتمی فیصلہ نہ کرسکا،سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کیے جانے پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں گزشتہ 7 ماہ سے چھٹیوں کے باوجود بیشتر سکولز میں فروغ تعلیم فنڈ وصول کیا جانے لگا،والدین کا کہناتھا کہ گزشتہ 7 ماہ کا یکمشت ایف ٹی ایف وصول کیا جا رہا ہے،بچوں سے سابقہ چھٹیوں کی فیس وصول کرنا بلاجواز ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیس سےمتعلق حتمی فیصلہ نہ کرسکا،سکول سربراہان واضح احکامات نہ ملنے کے باعث ابہام کا شکار ہیں،سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا تھا کہ فیسوں کی عدم وصولی کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے،ایک دو روز میں فیسیں عدم وصولی سےمتعلق احکامات جاری کر یں گے۔ والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی فیس معاف کی جائے بصورت دیگر وہ اپنے بچوں کو سکول سے ہٹالیں گے۔

مزیدخبریں