ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے بری خبر،پینشن سےمحروم

اساتذہ کیلئے بری خبر،پینشن سےمحروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی عدم دلچسپی کے باعث سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ کو پینشن جاری نہ ہوسکی، صوبہ بھر سے 2026 ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی موصول ہونے والی درخواستوں میں سےصرف 157 کو پینشن جاری ہوسکی، لاہور میں 112 درخواستوں میں سے صرف 6 کو پینشن جاری کی جاسکی،سینکڑوں درخواستیں بغیرکسی جواز کےمسترد کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی عدم دلچسپی سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ کو پینشن جاری نہ ہوسکی۔ڈی پی آئی سکینڈری نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو پینشن کیس فوری نمٹانے کی ہدایت کردی ہیں۔صوبہ بھر سے 2026 ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے صرف 353 اساتذہ کی درخواستیں منظور اور 157 کو پینشن جاری کی گئی ہیں۔

1176 ریٹائرڈ اساتذہ کی درخواستوں پر تاحال کوئی کام نہ ہوسکاجبکہ300 درخواستیں مکمل نہ ہونے پر مسترد کردی گئی۔اسی طرح لاہور میں 112 درخواستوں میں سے 8 منظور اور 86 درخواستیں زیر غور ہیں۔ لاہور میں 20 درخواستیں مسترد اور6 کو پینشن جاری ہوسکی ہیں۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے بغیر تاخیر درخواستیں نمٹانے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

ڈائریکٹر رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ اتھارٹیز اساتذہ کے ریٹائرمنٹ کے کیس ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ انھیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گزشتہ ماہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کو فعال کردیا تھا، ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل اساتذہ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا، تین دستاویزات فراہم کرنے پر پینشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ جاری کردی جائے گی، اساتذہ کو آن لائن درخواست، شناختی کارڈ کی کاپی اور نو ڈیمانڈ سرٹفیکیٹ جمع کرانا ہوگا، درخواست ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر آن لائن جمع ہوگی. اساتذہ کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تمام دستاویزات مکمل کرلیے جائیں گے.

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ پر لیو انکیشمنٹ اور گریجویٹی کا چیک آن لائن فراہم کردیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو آن لائن چیک کی فراہمی کے لئے محکمہ خزانہ سے رابطہ میں ہیں، ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار آن لائن ہونے سے اساتذہ کو خوار نہیں ہونا پڑے گا، جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کو آن لائن کرنا سکول ایجوکیشن کا احسن فیصلہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer