ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(عثمان علیم)  پنجاب حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، فنڈز کی کمی کے باعث سپورٹس کی رُکی 37 سکیمیں مکمل کرنے کیلئے89 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

 پنجاب حکومت نے فنڈز کی کمی کے باعث التواء کا شکار ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے بڑا بجٹ دینے کا فیصلہ کر لیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپورٹس کی رُکی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے89 کروڑ 40 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ کی منظوری پر محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی مدد سے لاہور کی آٹھ سکیموں سمیت پنجاب کی 37 سکیموں کو مکمل کیا جائے گا، گراؤنڈز میں فلڈ لائٹنگ، چار دیواری، کھیلوں کی زیر تعمیر عمارتوں کی تکمیل سمیت دیگر پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے، تکمیل کے قریب مگر فنڈز کی کمی کے باعث عرصہ دراز سے رُکی سکیموں کو مکمل کر کے افتتاح کیا جائے گا، رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کی رُکی 37 سکیموں کو مکمل کر کے عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ایک بار پھر سے صوبائی اداروں سے نہ استعمال ہونے والے فنڈز واپس مانگ لیے، تمام صوبائی محکموں کو ایک ہفتے کاوقت دے دیا گیا، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں 337 ارب روپے روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے لیکن صوبائی اداروں کی جانب سے فنڈ کا استعمال سست روی کا شکارہے۔

پی اینڈ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب پھر سے جن اداروں کے پاس اضافی بجٹ ہے ان سے فنڈز واپس لیے جارہے ہیں، پنجاب حکومت نے پچھلے سال بھی فنڈز بروقت سرنڈر کرنے کی ہدایات دی تھیں، فنڈز کو لیپس ہونے سے بچانے کے لیے بروقت سرنڈر کرنا لازمی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer