(بسام سلطان)لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی تعداد 12 ہزار 66ہوگئی۔گزشتہ روز ایک ہزار8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی۔دوسری جانب 5 لاکھ 12ہزار943 افراد کرونا سے شفا پاچکے۔مختلف شہروں میں 254 کرونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آنے پر متعدد علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا، محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیاگیا،بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ جبکہ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں گلیاں سیل ہوں گی۔لاک ڈاون والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر، ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔
واضح رہے قبل ازیں گزشتہ ماہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہناتھا کہ لاہور کے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، لاہور میں 230 اے سے 233 اے کینال ویو سوسائٹی،گلی نمبر پی ڈی ای سی ایس ایس 2 سوسائٹی،23 ڈی ون سیکٹر ایف عسکری 10 ،نادرآباد، گلی نمبر 66 سیکٹر ای ڈی ایچ اے،گیلانی سٹریٹ، گلی نمبر 31 ٹو سیکٹر ون،مین سروس لین غازی روڈ سیکٹر فیز ٹو ڈی ایچ اے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا۔
علاوہ ازیں گلی نمبر 35 سیکٹر زیڈ فیز تھری،مین سروس لین، خیابان اقبال،گلی نمبر 18 سیکٹر ایکس،گلی نمبر 14 فیز فائیو ڈی ایچ اے،مین سروس روڈ بلاک بی سوئی گیس سوسائٹی،لنک ٹو ایونیو 13 بلاک ایس فیز 7 ڈی ایچ اے ،مکان نمبر 13 بی سے 16 بی جی او آر ٹو ،مکان نمبر 679 سے 685 کریم بلاک،مکان نمبر 700 سے 703 کریم بلاک کا علاقہ شامل تھا۔