(سٹی42)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے اپنی فٹنس کاراز بتاتے ہوئےایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورزش کررہے ہیں اور اپنے باڈی مسلز مضبوط بنارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر جو کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے بھی مشہور ہیں انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پرپوسٹ کی ، ویڈیو میں سابق فاسٹ باولر باڈی مسلز بنارہے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ چیسٹ ڈے، باڈی کا پھینٹا۔
شعیب اختر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کو اب تک 12 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ان کی تعریف کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا، سابق فاسٹ باولر نے شیئر کی گئی ویڈیو میں ’جم‘ اور ’ فٹنس‘ کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔ ویڈیو سامنے آنے پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کمنٹس کرتے ہوئے شعیب کو کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنا جم اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اپنے ایک گزشتہ بیان میں شعیب نے کرکٹ کمیٹی کے الفاظ کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور یہ کہ مصباح کو ہٹانے اور اینڈی فلاور کو کوچ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ شعیب اختر نے یہ انکشاف اپنے یوٹیوب چینل پر کیا۔سابق فاسٹ باولر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتےہیں۔ پی سی بی تنقید سے بچنے کے لئے اپنے اوپر سے الزام اتار کر کمیٹی پر ڈال دیتا کہ کمیٹی نے کہا تھا تو ہم یہ فیصلہ کیا ہےیہ سب بکواس ہے۔