میڈیکل کالجوں میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

9 Feb, 2021 | 09:50 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی۔ایم بی بی ایس کے لئے کم سے کم میرٹ 91.8182 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی۔ سلیکشن لسٹ اوپن میرٹ سیٹوں کے لئے جاری کی گئی ہے۔لسٹ کے مطابق ایم بی بی ایس کے لئے کم سے کم میرٹ 91 اعشاریہ8182 فیصد ،بی ڈی ایس کے لئے کم سے کم میرٹ 91 اعشاریہ7273 فیصد رہا۔ پنجاب کے 17 میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3013 نشستیں ہیں۔

تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 176 نشستیں ہیں ۔سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا 94 اعشاریہ6227 فیصد رہا۔ ایم بی بی ایس میں سب سے کم میرٹ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیڑہ غازی خان کا 91 اعشاریہ 8182 فیصد رہا۔لاہور کے میڈیکل کالجوں کاآخری میرٹ 92اعشاریہ 3318 فیصد رہا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93اعشاریہ7818 فیصد،سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 93اعشاریہ3091 فیصد رہا۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93اعشاریہ1955 فیصد ،امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 92اعشاریہ7227 فیصد اورفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا میرٹ 92اعشاریہ3318 فیصد رہا۔ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 91اعشاریہ7500 فیصد رہا۔

مزیدخبریں