ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈریفٹنگ اور ون ویلنگ کے شوقین منچلوں نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

ڈریفٹنگ اور ون ویلنگ کے شوقین منچلوں نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) پولیس کا ڈر نہ ہی انتظامیہ کا خوف، ریسنگ، ون ویلنگ اور ڈریفٹنگ کا کھیل تھوڑی سی غلطی اور سیدھی موت، آئے روز یہ خطرناک شوق کسی نہ کسی نوجوان کو خاموشی کے ساتھ موت کی وادی میں لے جاتا ہے۔

ریسنگ، ڈریفٹنگ اور ون ویلنگ کے شوقین منچلوں نے چھٹی کے روز مین بلیوارڈ ڈیفنس فیز 6 کو ریسنگ ٹریک میں بدل دیا۔ سپورٹس کاروں اور ہیوی بائیک پر سوار منچلوں نے تیز رفتاری کے مقابلے کیے اور کرتب دکھائے۔ مین بلیوارڈ ڈیفنس فیز 6 پر منچلوں کے کرتبوں کے مابین سفر کرنے والے شہری سہمے رہے۔

اس خطرناک کھیل کو بغیر حفاظتی تدابیر ہونے سے روکنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچی نہ ہی ڈیفنس انتظامیہ کا کوئی فرد آسکا۔ ڈریفٹنگ، ون ویلرز اور ریسنگ کے شوقین افراد سے متعلق ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ نوجوان صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے اور اپنے آپ کو بہادر دکھانے کے لیے ایسے ایسا کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک بیوقوفی کے علاوہ کچھ نہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس ریسنگ، ڈریفٹنگ اور ون ویلنگ کے شوقین منچلوں کو روکنے کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کرتی ہے لیکن اس کے باجود نوجوان اس موت کے کھیل سے باز نہیں آتے۔