آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا

9 Feb, 2020 | 09:29 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتا مکاؤ مہم بری طرح ناکام، گزشتہ 48 گھنٹے میں آٹھ افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے کتوں کو تلف کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث شہری ہسپتال کا رخ کرنے لگے۔ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلنے لگا ہے۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں آٹھ افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹا، جن کو گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ میں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

رواں سال کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی۔

مزیدخبریں