آئی جی پنجاب نے تقرر و تبادلے کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

9 Feb, 2020 | 09:10 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) آئی جی پنجاب نے افسران کی آشیر باد پر عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر براجمان دفتری اسٹاف کے تقرر و تبادلے کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا تاہم ترمیم شدہ پالسی پر عمل درآمد سے قبل آئی جی پنجاب نے سینئر افسران سے رائے مانگ لی.

آئی جی دفتر نے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کے دفاتر میں تعینات کلیریکل اسٹاف اور آفسران کے تقرر و تبادلے کیلئے پالیسی میں ترامیم کی ہیں. نئی ترامیم بارے سی پی او، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کی رائے 10 جنوری تک آئی جی دفتر بھجوانے کی ہدایت کی ہے. آئی جی پنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی 2016 تا 2019 میں ترامیم کی ہیں.

تجویز کردہ نئی ترامیم کے مطابق سی پی او، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز یا دیگر یونٹ میں 10 سال سے زائد عرصہ سے تعینات اسٹاف کا تبادلہ کر دیا جائے. دیگر جگہ ہر تعیناتی کم از کم 3 سال کی ہو اور اسکے بعد کوئی افسر اسٹاف کو واپس بلانا چاہتا ہوں تو اسکا عہدہ تبدیل کر دیا جائے. اس طرح گریڈ 16 سے 18 کے آفسران کو ایک برانچ سے دوسری میں تبدیل کر دیا جائے۔

مزیدخبریں