لیگی ایم این اے کا حکومت پر الزام

9 Feb, 2020 | 07:02 PM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم)رکن قومی اسمبلی رانامبشراقبال سے لیگی کارکنان کی ملاقات ہوئی ،ان کا کہناتھا کہ ان کاحلقہ دیہی علاقہ ہےترقیاتی کاموں کےلیےحکومت فنڈزنہیں دےرہی،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کےلیےدعابھی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیابان امین میں لیگی کارکنان سےمیٹنگ کرتےہوئے ایم این اےرانامبشراقبال کاکہناتھاکہ اپوزیشن میں ہونےکےباوجودحلقے کی عوام کےساتھ رابطےمیں ہیں،کوشش کررہے ہیں کہ عوامی مسائل کوبہتراندازمیں حل کرائیں۔

انہوں نےکہاکہ حلقےمیں زیادہ تردیہی آبادیاں شامل ہیں،پانڈوکی،کاہنہ،نشترسمیت دیگرآبادیوں کےمسائل سےبخوبی آگاہ ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں ہورہے، ترقیاتی منصوبوں کو  پایہ تکمیل  تک پہنچانے کے لئے  فنڈز کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے،اس موقع پرراناراشدمنہاس،صاحبزادہ عدیل یونس،عبدالرشیدمیو،صغیرپاہٹ،چودھری شاہد،ملک لالی اورافتخارعلی سمیت دیگرموجود تھے۔

مزیدخبریں