(وقار گھمن)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 160 کی جانب سے بچوں کے لیے "اورنج پارٹی" کا اہتمام کیا گیا،بچوں نے اورنج پینٹگز بھی بنائیں۔
مالٹے بھی کھائے اور جھولے جھول کر موج مستی بھی کی،بچے کہتے ہیں اب تو مالٹے بھی اتنے مہنگے ہیں کے کھائے نہیں جاتے، رہنما جماعت اسلامی احمدسلمان بلوچ کی جانب سے بچوں نے کے لیے اورنج پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بچوں نے مالٹوں کی پینٹگز میں رنگ بھی بھرے اور مزے مزے سے مالٹے کھائے۔
بچوں کا کہنا تھا کہ سردیوں میں مالٹے کھانے کا دل کرتا ہے، مگر فروٹ بھی اب کافی مہنگا ہوچکا ہے۔اب تو کاغذ پر بنا فروٹ ہی دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
احمدسلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں بچے شدید متاثر ہوتے ہیں۔بچوں کی خوشی کے لیے اورنج پارٹی کا اہتمام کیا۔ بعد ازاں بچے جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔