سردار ایاز صادق کی کالم نویس ڈاکٹر اجمل نیازی کی عیادت

9 Feb, 2020 | 05:58 PM

Malik Sultan Awan

(راؤ دلشاد) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی معروف کالم نویس ڈاکٹر اجمل نیازی کی رہائش آمد، سابق سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر اجمل نیازی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر اجمل نیازی کی تیمار داری کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر اجمل نیازی کو صحت کاملہ عطا کرے، اللہ تعالی انہیں خیریت سے رکھے کیونکہ ڈاکٹر اجمل نیازی چلتے پھرتے اچھے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے مجھے یاد کیا، آپ جیسے غیر جانبدار کالم نویس شعبہ صحافت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نیازی نے سردار ایاز صادق کا تیمار داری پر شکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں