منشیات فروشوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

9 Feb, 2020 | 04:51 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) شہر میں منشیات فروشوں کا کاروبار عروج پر ہے، پولیس کے کچھ اہلکار بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،مگر سکیورٹی اداروں کا ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لیاقت آباد پولیس کا منشیات فروشوں سے آمنا سامنا ہوا۔ 

پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مارا، جہاں منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی, منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک منشیات فروش بھی زخمی ہوا۔

  منشیات فروشوں کی فائرنگ سے عامر اور ندیم نامی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں زخمی ملزم کے ہمراہ طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور مزید کارروائی کی جار ہی ہے.

گزشتہ ماہ  رائیونڈ کے علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کیا،ملزم شہباز مسیح کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس جبکہ ملزم محمد شریف کے قبضے سے سو لیٹر سے زائد کچی زہریلی شراب اور ملزم رمضان کے قبضے سے بیس لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے، تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر رائیونڈ تھانے میں منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں