جوہر ٹاؤن سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ اغوا

9 Feb, 2020 | 04:17 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) شہرلاہور پنجاب کا وہ واحد ضلع  ہے جہاں پولیس فورس سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ وسائل کی بھی کوئی کمی نہیں، سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگرفورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے، جرائم کا گراف نیچے آنے کی بجائے مزید بڑھ گیا، جو لمحہ فکریہ ہے۔

جرائم پیشہ افراد نے لاہور میں اودھم مچا رکھا ہے، چوری، ڈکیتی ، قتل ، اغوا کی وراداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں، خواتین ،بزرگ ،بچے،پولیس اہلکاراور فنکار بھی جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسا لگتا ہےکہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 آج جوہر ٹاؤن کےعلاقے سے 13 سالہ  گھریلو ملازمہ اغوا کر لی گئی، عذرا بی بی نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں بیٹی کےاغوا کی درخواست دے دی ، عذرا بی بی کا کہنا ہےکہ قصور کی رہائشی ہوں بیٹی ثناء کو کام کیلئے ایک گھر پر رکھوایا تھا، آج مالک نے فون کر کے بتایا کہ ثناء گھر پر نہیں ہے، ہر جگہ تلاش کیا لیکن بیٹی نہیں ملی، مجھے شک ہے کسی نے بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گھریلو ملازمہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تفتیش کی جارہی ہےجلدثناء کو بازیاب کروا لیا جائے گا.

مزیدخبریں