چوری کی واردات،خواتین کی فوٹیج وائرل

9 Feb, 2020 | 03:58 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد علی)شہرمیں خواتین چور سرگرم ہیں،دو خواتین بک شاپ سےلیپ ٹاپ لیکر فرار ہوگئیں،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کےعلاقے میں دو خواتین بک شاپ سےلیپ ٹاپ لیکر فرار ہوگئیں،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو خواتین کودکاندار سے باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ گجرپورہ کےعلاقے گھوڑے شاہ روڈ پر چوری کی واردات ہوئی،دو خواتین بک شاپ میں داخل ہوئی اور دکاندار سے کتب دکھانے کا کہا۔

متعدد کتب دیکھنے کے بعد بھی اپنے مقصد میں ناکامی نظر آنے پر چور خواتین نے مزید کتابیں دکھانے کا مطالبہ کیا جس پر  دکاندار کا دھیان دوسری طرف ہوگیا۔

اسی لمحے وقت ضائع کئے بغیر تیزی کے ساتھ ایک خاتون نے پہلے کچھ پینسلز اٹھائیں اور پھر لیپ ٹاپ کو اپنی ساتھی کے بیگ میں رکھا۔

مقصد میں کامیابی کے بعد کتابیں واپس کرتے ہوئے نوسربازخواتین دکانداز سےباتیں کرتی ہوئیں باہر نکل گئیں، لیپ ٹاپ سے ہاتھ دھونے کے بعد دکاندار نے چور خواتین کے پیچھے بھاگا مگر کوئی کامیابی نہ ہوئی،متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ابھی تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ شہر میں بہت سے ایسے خواتین گینگ سرگرم ہیں، شہری ان سے بچ کر رہیں کسی قسم کی مشکوک کالز یا افراد کے فراڈ سے محفوظ رہیں یا فوراً 15 پر کال کرکے ایسے سماج دشمن عناصر کی اطلاع دیں۔

مزیدخبریں