فردوس مارکیٹ کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ

9 Feb, 2020 | 02:41 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی) فردوس مارکیٹ کےعلاقے میں کرنٹ لگنے سے 18 سالہ  نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے کھمبوں میں بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اور بعض اوقات ایسے مقامات جہاں بجلی کی تاریں پڑیں ہوتی ہیں وہاں بچے چلے جاتے ہیں جس سے بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،شہر میں متعلقہ حکام کی جانب سے مختلف علاقوں کی بجلی کی تاروں کو ٹھیک کرنے کا کام تو کیا جاتا ہے مگر چند روز گزرنے کے بعد حالات پہلے کی طرح ہوجاتے ہیں۔

  فردوس مارکیٹ شہر کا گنجان آباد علاقہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ کاروبار کرتے ہیں، اسی جگہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،رزق حلال کے حصول کے لئے جوتے پالش کر کے روزی کمانے والا نوجوا ن جاں بحق ہوگیا، 18 سالہ عمران کو بجلی کی گری تار سے کرنٹ لگا، واقعہ کے بعد ریسکیو اور پولیس عملے موقع پر پہنچا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ 18سالہ متوفی کی شناخت عمران کے نام سےہوئی، فردوس مارکیٹ کے قریب بجلی کی گری تار سے کرنٹ لگا،عمران کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،متوفی عمران جوتے پالش کرنے کا کام کرتا تھا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےمردہ خانے منتقل کردیا۔

مزیدخبریں