پاکستانی نژاد کینیڈین جوڑے نے شادی کی سالگرہ منفرد انداز سے منائی

9 Feb, 2020 | 02:13 PM

Sughra Afzal

 (وقار گھمن) شادی کی یادیں تازہ کرنے کیلئے پھر سے شادی جیسی تقریب، دولہے کی شیروانی کلاہ پہنے انٹری، دلہن بھی سج دھج کے سہیلیوں کے ہمراہ پہنچی۔

پاکستانی نژاد کینیڈین جوڑے نے شادی کی پندرھویں سالگرہ منفرد انداز سے منائی، کینال روڈ پر پاکستانی نژاد کینیڈین جنید ملک نے اپنی شادی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ایک بار پھر شادی جیسی تقریب منعقد کر ڈالی، تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

مسٹر اینڈ مسز جنید ملک نے اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا، ان کا کہنا تھا کہ شادی کے لمحات کو فریش رہنا چاہیے، ان لمحات کو سب کو یادگار بنانا چاہیے، اس خوشی کے موقع پر دونوں صاحبزادوں عبدالرحیم اور عبدالعلیم کی قرآن حفظ کرنے پر بچوں کی دادی اور نانی نے دستار بندی بھی کی، بچے ماما پاپا کو دولہا دلہن کے روپ میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

مزیدخبریں