گورنمنٹ ڈگری کالج بلال گنج میں آگ لگ گئی

9 Feb, 2020 | 12:39 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد علی) شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے،ایک اور آگ لگنے کاواقعہ  گورنمنٹ ڈگری کالج بلال گنج میں

پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے خوف ناک نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ان واقعات کے تدارک کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کام تو کیا جارہا ہے مگرغیر تسلی بخش ہوتا ہے جس کی وجہ سے سکولوں، کالجوں میں عمارتوں کی چھتوں کا گرنا، ناقص بجلی کی وائرنگ سے آگ لگ جانا،ایسے واقعات سے طلبہ وطالبات کے پڑھائی جاری رکھنا مشکل ہوجاتا ہے، آگ لگنے کا واقعہ  گورنمنٹ ڈگری کالج بلال گنج میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  گورنمنٹ ڈگری کالج بلال گنج کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی،شارٹس سرکٹ سے لگنے والی آگ نے عمارت کے دوسرے حصوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، ریسکیو کا کہنا تھا کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر کمرے میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیاہے۔



مزیدخبریں