ورٹیکل پروگرامز کے رجسٹرڈ مریضوں کو میڈیسن ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کا حکم

9 Feb, 2020 | 11:24 AM

Sughra Afzal

 (بسام سلطان) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام ورٹیکل پروگرامزکے رجسٹرڈ مریضوں کو میڈیسن ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ حکم محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)عثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام، پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام اورپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹرزودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے تمام ورٹیکل پروگرامز کے تحت رجسٹرڈ مریضوں کو دی جانے والی ادویات کا جائزہ لیا، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)عثمان یونس اورسپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے صوبائی وزیر کو تمام ورٹیکل پروگرامز کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹی بی کنٹرول پراگرام، پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت تقریباً پانچ لاکھ مریضوں کو مفت ادویات اورعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، تمام ورٹیکل پروگرامز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے ڈیش بورڈ کا بھی از سرنو جائزہ لے، محکمہ میں التوا کا شکار مختلف کیسز میں تحقیقات جلد مکمل کی جائیں، ناقص کارکردگی کے حامل پراجیکٹ ڈائریکٹر کو گھر بھیج دیا جائیگا۔

مزیدخبریں