( حسن علی ) بکرے اور گائے کے گوشت کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا، شہر میں برائلر کی قیمت میں کمی نہ آسکی، مرغی کا گوشت 197 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔
شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری نہ آ سکی، زندہ برائلر 136 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 197 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا، شہریوں نے حکومت سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برائلر کی قیمت میں اضافہ رسد میں کمی کے باعث ہے تاہم جیسے ہی رسد بہتر ہوگی قیمت بھی کم ہو جائے گی۔