لبرٹی میں زیر تعمیر پلازہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

9 Feb, 2019 | 06:29 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) لبرٹی میں زیر تعمیر پلازہ میں آگ لگی، آگ ویلڈنگ کے دوران چنگاڑی تھرموپول کی شیٹ پر گرنے سے لگی، ڈی سی لاہور صالحہ سعید بھی موقع پر پہنچیں، انہوں نے کہا کہ مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

مین گلبرگ لبرٹی میں زیر تعمیر پلازہ میں آگ ویلڈنگ کی چنگاڑی تھرموپول کی شیٹ پر گرنے سے لگی، بیسمنٹ میں پڑے لکڑی کے سامان، تھرموپول اور بجلی کی تاروں کے باعث آگ شدت اختیار کرگئی، پلازے میں موجود 15 سے زائد مزدوروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

دھویں کے باعث روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا، ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پایا، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو نے فوری کارروائی کی آگ سے ریسکیو اہلکار معمولی زخمی ہوا جس کی حالت بہتر ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ پلازے کی تعمیر قانونی تھی، البتہ تفتیش کے بعد جرمانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں