شعبہ صحافت کے متعلق آگاہی کیلئے تربیتی پروگرام

9 Feb, 2019 | 05:41 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب میں سیٹیزن جرنلزم ریذیڈنسی پروگرام کی اختتامی تقریب، امریکی قونصل جنرل کی ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر الزبتھ لی نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب اور پاکستان امریکہ کے سابق طلبا کے نیٹ ورک کے اشتراک سے سیٹیزن جرنلزم ریذیڈنسی پروگرام کے شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی امریکن قونصلیٹ لاہور کی ترجمان الزبتھ لی نے کہا کہ ہمیشہ تصدیق شدہ مواد کے ذریعے حقائق پر مبنی اطلاعات عوام تک پہنچائیں۔

انہوں نے شرکا کی مہارت میں اضافے کو صحافت کے مستقبل کیلئے حوصلہ افزا قرار دیا، جبکہ امریکن قونصلیٹ کی جانب سے پرامن اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ آئی ٹی یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اکیڈیمکس فرزانہ شاہد نے اس پلیٹ فارم کو نوجوان صحافیوں کیلئے سود مند قرار دیا۔

پروگرام میں ملک بھر سے 30 شرکا کو ماہرین کی جانب سے ابلاغیات، اخلاقیات، نئے رجحانات، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر موضوعات پر تربیت دی گئی، تقریب میں مہمان خصوصی نے شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

مزیدخبریں