چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کرایا جائے گا

9 Feb, 2019 | 12:38 PM

Shazia Bashir

(جنید ریاض) چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 16 فروری کوجشن بہاراں فیسٹیول کاانعقاد کرایا جائے گا، فیسٹیول میں بچوں کےمابین آرٹ، موسیقی، فینسی ڈریس شواورمارشل آرٹس کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

چائنہ چوک میں واقع چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ہو نےوا لے جشن بہاراں فیسٹیول میں بچوں کے درمیان مختلف مقابلے ہوں گے، اس موقع پرفوڈ اوربک سٹالز سمیت پتلی تماشا بھی دکھایا جائے گا۔

فیسٹیول میں چلڈرن لائبری کمپلیکس کے ممبران کے بچوں سمیت سرکاری ونجی سکول بھی حصہ لے سکیں گے، شرکت کیلئے چلڈرن لائبری نے بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں