زاہد چوہدری:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن، شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے اٹھارہ اڈے سربمہر کر دیئے گئے ۔ کمیشن کی جانب سے رفیق بندو پہلوان محمد اسلم جراح، فخر پہلوان اورہما یوں جراح کے کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کاعطائیوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون ، اٹھارہ اڈے سربمہر کر دیئے گئے ہیں ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے نو ایلوپیتھیک ، تین دندان ساز،چار جراح اوردو جعلی حکیموں کے اڈے سربمہر کئے گئے ہیں ۔ کمیشن کی جانب سے جن ایلوپیتھک اڈوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں پرویز کلینک،علی لا ئف کلینک، المدینہ کلینک، الشفاء کلینک، ظفرکلینک، الرحمٰن کلینک، میاں میڈیکل کلینک اینڈ سٹور، خرم فا رمیسی اینڈ کلینک اور علی فری ڈسپنسری شامل ہیں۔
ہیلتھ کیئر کمیشن نے طیبہ ڈینٹل کیئر، خان ڈینٹل کلینک اوربسم اللہ ڈینٹل کو بھی سربمہر کر دیا ۔ حکیموں کے جعلی اڈے السعودی طبی فا ؤنڈیشن اوراللہ تو کل دواخانہ کو بند کر دیا گیا ۔ کمیشن کی جانب سے رفیق بندو پہلوان محمد اسلم جراح، فخر پہلوان اورہما یوں جراح کے کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔