ایف بی آر کے دفاتر کے افسروں و عملہ کی ہفتہ اتوار کی چھٹی منسوخ

9 Feb, 2018 | 10:42 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسروں اور عملہ کی ہفتہ اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ٹیکس پروفائل کی تصدیق کیلئے ٹیکس دفاتر دس اور گیارہ فروری کو خلاف معمول کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسروں و عملے کی ہفتہ اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کیلئے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشنز نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کے روز دفاتر میں عملہ اور افسروں کی حاضری یقینی بنائیں۔

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر 10 اور11 فروری کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اس امر کا جائزہ لے گا کہ سینیٹ انتخابات کے امیدواروں میں سے کوئی ٹیکس ڈیفالٹر تو نہیں ہے۔

مزیدخبریں