یونان کی حکومت نے مزید 6 پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا

9 Feb, 2018 | 10:06 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک نبیل:یونان کی حکومت نے مزید چھ پاکستانیوں کو تین ماہ قید رکھنے کے بعد اپنے ملک سے بے دخل کر دیا، جن کے لاہور پہنچتے ہی امیگریشن حکام نے انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق تین بے دخل پاکستانی عمان ائیر کی پرواز 343 جبکہ ایک ایک بے دخل پاکستانی مسافر امارات ایئر، قطر ایئر اور گلف ایئر کی الگ الگ پروازوں کے ذریعے یونان سے لاہور پہنچائے گئے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور پہنچنے والے تمام بے دخل پاکستانی غیر قانونی راستوں سے یونان تک پہنچے جو یورپ جاتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے اور تین ماہ یونان میں قید کی سزا بھگتنے کےبعد واپس پاکستان ڈی پورٹ کر دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار پاکستانیوں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی دفعات کےتحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں