راؤ دلشاد: میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا رائے ونڈ لاری اڈا کا دورہ ، یونین کونسل272 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور جلسہ عام میں شرکت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق مئیرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے نوتعمیر شدہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد حسین کلیانی نے بریفنگ دی۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے بعدازاں رائے ونڈ سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور شعبہ انفراسٹرکچر کے افسران نےجاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی ۔
علاوہ ازیں میئرلاہور نے چئیرمین یونین کونسل 272 داؤد احمد خاں کی دعوت پر رائے ونڈ گاؤں کا دورہ بھی کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ انکا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کے باسیوں کے لیے جنرل بس ٹرمینل کو فنکشنل کردیا گیا ہے۔