لیسکو ملازمین کو بونس دینے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط

9 Feb, 2018 | 07:39 PM

رانا جبران
Read more!

شاہد ندیم: لیسکو کے افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ دینے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔ آئندہ بورڈ کے اجلاس میں بونس کی منظوری کے بعد افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ فراہم کر دی جائیگی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی جانب سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کی بنیاد پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس لیسکو ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔  ایجنڈے میں شامل بونس کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے حتمی منظوری کے لیے کیس کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دیا ہے۔ آئندہ بورڈ کے اجلاس میں بونس کی منظوری کے بعد افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ فراہم کر دی جائیگی۔

مزیدخبریں