علی عباس: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی ادارے میں افسران و ملازمین سمیت سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ سےدوہری شہریت رکھنے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں، دوہری شہریت رکھنے والوں کو کل تک تفصیلات جمع کرانےکی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دیگرصوبائی محکموں کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی دوہری شہریت رکھنے والے افسران اور اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق وفاق کی جانب سے ملنے والے احکامات کے بعد تمام صوبائی محکموں کی طرح محکمہ سکول ایجوکیشن سےبھی 10 فروری تک تمام افسران اور اساتذہ سمیت ملازمین کو تفصیلات طلب کی ہیں۔
جس پرمحکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےباقاعدہ طور پر تفصیلات کے حصول کے لیے پرفارما بھی ارسال کردیا ہے۔ جو آفیسر ،اساتذہ اور ملازمین دوہری شہریت کے حامل ہیں وہ مذکورہ تفصیلات فراہم کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نےتفصیلات طلب کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔