امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی روٹھوں کو منانے کی کوششیں

9 Feb, 2018 | 05:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:جماعت اسلامی نے ایم ایم اے کو فعال کرنے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی روٹھوں کو منانے کی کوششیں، جے یو پی نورانی کے پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی۔

گارڈن ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ مجلس عمل کی فعالیت اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں طے ہوا کہ فروری کے آخری ہفتے میں ایم ایم اے کا اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی میزبانی میں ہو گا، جس میں ایم ایم اے کے تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کی جائے گی ۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق اور ابوالخیر ذبیر سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ روٹھے رہنماؤں کو منا کر ایم ایم اے کامرکزی پلیٹ فارم بنایا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اتحادی ایک پلیٹ فارم پر ہوں اور دینی قوتیں مضبوط ہوں۔

مزیدخبریں