زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

9 Feb, 2018 | 05:14 PM

Read more!

(طاہر جمیل) انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی  ملزم عمران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزم کی طرف سے مہر شکیل ملتانی نے وکالت نامہ بھی جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں زینب سمیت آٹھ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا، پراسکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں، اس لیے ملزم کو عدالت میں پیش کرنا مناسب نہیں، ملزم کا جیل میں ٹرائل کیا جائے، جس پر عدالت نے پراسکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کا چالان جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملزم عمران کے وکیل نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کرایا اور اس پر لگنے والے تمام الزامات کو بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا اور ڈی این اے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں چالان جمع ہونے کے بعد سات روز کے اندر کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزیدخبریں