علی عباس) پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کی بحالی کابجٹ روک دیا،، پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کابجٹ دیگرمنصوبوں کودینے کافیصلہ ،چیئرمین پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں ہونیوالےاجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں کی بحالی کے لیے بنائے گئے پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کی سالانہ غیر تسلی بخش منصوبہ بندی کے باعث پنجاب حکومت نے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے لیے مختص کیا گیا بجٹ روک لیا، اس سلسلے میں چند روز قبل پی ایس ای سی کی جانب سے بجٹ کے لیے سمری صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کو ارسال کی گئی تھی، جس پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے محکمے کی ناقص کارگردگی اور غیر تسلی بخش منصوبہ بندی پر اجلاس طلب کیا۔
حکام کو باور کرایا گیاکہ وہ مالی سال دوہزار سولہ سترہ میں مختص بجٹ سمال انڈسٹری کو جاری نہیں کرسکتے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے فنڈز دیگر منصوبوں کو دیئے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹری کی جانب سے رواں سال کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔