سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کا فیروز پور روڈ پر احتجاج، ٹریفک جام

9 Feb, 2018 | 02:13 PM

Read more!

(جنید ریاض) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ نے ترقیاں اور پے پیکج نہ ملنے کیخلاف فیروز پور روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا، آل ٹیچرز میونسپل کیڈر کے سینئر نائب صدر آصف گوہر  نے مطالبات پورے نہ ہونے پر نئے تعلیمی سال کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ نے ترقیاں اور پے پیکج نہ ملنےپر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر گھنٹوں شدید ٹریفک جام رہی۔ اس موقع پر مظاہرین نے سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نعرے بازی کی۔

آل ٹیچرز میونسپل کیڈر کے سینئر نائب صدر آصف گوہر کا کہنا تھا کہ سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کو بھی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی طرح ترقیاں دی جائیں اور انکا پے پیکج بحال کیا جائے۔

آصف گوہر کا کہنا تھا کہ اگر سی ای او ایجوکیشن نے مطالبات منظور نہ کیے تو یکم مارچ سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

مزیدخبریں