ایل ڈی اے کا ملتان روڈ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

9 Feb, 2018 | 01:04 PM

Read more!

(درنایاب) ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے ملتان روڈ پر  غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف   آپریشن کرتے ہوئے تھیم پارک سکیم کا سوسائٹی آفس، پنجاب گارڈن اور منظور گارڈن کے دفاتر مسمار کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے ملتان روڈ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے نے تھیم پارک سکیم کا سوسائٹی دفتر مسمار کر دیا۔؎

ایل ڈی اے کی جانب سے القدیر ایسوسی ایٹس، پنجاب گارڈن اور منظور گارڈن کے دفاتر اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ ایل ڈی اے نے سوسائٹی کے گیٹ، چار دیواریوں کو بھی بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔

 ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم ظفر نے اسٹیٹ افسر اعجاز چیمہ اور محمد عادل کے ہمراہ کارروائی کی۔

مزیدخبریں