سرکاری سکولوں میں یونیفارم ڈیٹ شیٹ کے مطابق سالانہ امتحانات شروع

9 Feb, 2018 | 12:05 PM

Read more!

(جنید ریاض) یکم مارچ سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کیلئے لاہور کے تمام سرکاری سکولوں میں یونیفارم ڈیٹ شیٹ کے مطابق سالانہ امتحان کا آغاز کرا دیا گیا، یونیفارم ڈیٹ شیٹ سے لاعلمی، بیشتر سکولوں میں امتحان شروع نہ کرایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ہدایت پر شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سیشن یکم مارچ سے شروع کرنے کیلئے لاہور کے تمام سرکاری سکولوں میں یونیفارم ڈیٹ شیٹ کے مطابق سالانہ امتحان کا آغاز کرا دیا گیا ہے۔ پرائمری سکولوں میں پہلی جماعت سے چوتھی جماعت کا امتحان لیا جا رہا ہے جبکہ ہائی سکولوں میں چھٹی، ساتویں اور نویں جماعت کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ دیگر جماعتوں کا امتحان پنجاب ایگزمینیشن اور لاہور بورڈ کے تحت لیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق بیشتر سکول سربراہان یونیفارم ڈیٹ شیٹ بارے لاعلم رہے جس کی وجہ سے متعلقہ سکولوں میں امتحان شروع نہیں کرایا جاسکا۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امتحان بروقت شروع نہ کرانے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں