سینیٹ الیکشن، 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

9 Feb, 2018 | 10:59 AM

 (عمران یونس) سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 105 امیدواروں میں سے 34 نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن میں آخری روز بھی خوب گہما گہمی رہی۔ 34 امیدواروں نے آر او شریف اللہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون سے اسحاق ڈار، آصف کرمانی، سعدیہ عباسی، ہارون اختر خان، زبیر گل، سمیع اللہ چودھری، مصدق ملک، رانا مقبول، نزہت عامر، شکیل اعوان، کامران مائیکل، عثمان زئی، بلال بٹ اور عرفان ڈاہا نے کاغذات جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی سے حنا ربانی کھر، نوازش علی رانا، شہزاد علی خان، مسلم لیگ (ق) سے کامل علی آغا، تحریک انصاف سے چودھری سرور، میاں حامد معراج، ملک آصف ایڈووکیٹ، وکٹر عزرایہ، عندلیب عباس، جمعیت اہلحدیث سے حافظ عبدالکریم نے( ن) لیگ کی ٹکٹ پر جبکہ آزاد امیدوار سرفراز قریشی سمیت 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.

سینیٹ الیکشن کی 7 جنرل،2 ٹیکنوکریٹ، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی 12 فروری جبکہ انتخابات 3 فروری کو پنجاب اسمبلی میں ہوں گے۔

مزیدخبریں