نرگس نے عمرہ کر لیا

9 Dec, 2024 | 10:07 PM

 سٹی42:   اداکارہ نرگس نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ خود پر ہونے والے ظلم کو اللہ پر چھوڑ دیا ہے
نرگس دو روز قبل عمرے کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس گئیں تھیں. نرگس دو روز بعد مکہ مکرمہ سے مدینہ روانہ ہوں گی اورسات روز بعد وطن واپس آکر کینیڈا روانہ ہو  جائیں گی ۔

 نرگس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو اللہ پر چھوڑ دیا ہے ۔نرگس کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا جو میرا برا سوچے گا وہ اللہ سے پائے گا۔

مزیدخبریں