ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

وزیرِ اعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی گئی، شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس نومبر میں 2.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں، نومبر 2024 میں گزشتہ برس کے مقابلے ترسیلات زر  میں 29 فیصد اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 33.6 فیصد سے بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو خوش آئند ہے اور معیشت کیلئے اچھے ثمرات لے کر آئے گا ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری، مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہے.  انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اور پاکستان کے سفیر ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دنیا بھر اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں.