عیسیٰ ترین: قلعہ عبداللہ میں میزئی لیویز چوکی کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا، جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم تخریب کاری کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ استعمال سے پہلے ہی پھٹ گیا، واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
لیویز ذرائع کےمطابق دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لی، شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ دھماکے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔