ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کی شادی کی 40 ویں سالگرہ  پر دل کو چھو لینے والی پوسٹ 

سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کی شادی کی 40 ویں سالگرہ  پر دل کو چھو لینے والی پوسٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے شادی کی 40ویں سالگرہ پر دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کردی۔

شبانہ اعظمی بھارتی سنیما کی قابل احترام اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایسی فلموں میں کام کیا جو سماجی اصلاحات  کو نمایاں کرتی ہیں ۔ ان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متوازی سنیما میں مضبوط کرداروں کی راہ ہموار کی۔

آج بروز 9 دسمبر شبانہ اعظمیٰ بالی وڈ کے معروف شاعر اور لکھاری جاوید اخترکے ساتھ شادی کی 40 ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس خاص دن کی مناسبت سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی جو ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گئی۔

اس خاص موقع پر شبانہ اعظمی نے ایک انوکھی اور دل کو چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ اس خوشی کے لمحے کو یادگار بنایا جا سکے۔ ایکس کا رخ کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے پوسٹ شیئر کی جس  میں اس خوبصورت کپل کو ہنستے مسکراتے دیکھا گیا۔شبانہ نے گلابی رنگ کے خوبصورت سوٹ کے ساتھ میچنگ دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا اور ان کے بالوں میں سجے ننھے پھول نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے۔جبکہ جاوید اختر نے سفید شرٹ اور میچنگ جیکٹ میں  وجاہت کا اظہار کیا ۔ یہ تصویر، جو محبت اور دلکشی سے بھرپور ہے، واقعی ایک خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہے۔

 پوسٹ کے کیپشن میں شبانہ اعظمی نے جاوید اختر کیساتھ شادی کے خوشگوار 40 سال گزارنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’آج ہماری شادی کو 40 سال ہو گئے ہیں، اور وہ اب بھی مجھے ہنساتے ہیں۔’

دوسری جانب تصویر شیئر ہوتے ہی  مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا، "آپ دونوں واقعی متاثر کن ہیں،"  دوسرے نے  کہا، "بہت بہت مبارک ہو۔"  تیسرے صارف نے لکھا، "لیجنڈری جوڑے کو دل سے مبارکباد۔"