حاسد وں کے دِل کباب،   چیمپئینز ٹرافی کا پہلا پرومو چل گیا

9 Dec, 2024 | 07:13 PM

Waseem Azmet

سٹی42: 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں بھارتی حکومت کی پیدا کی ہوئی بے  یقینی کے غبار کے درمیان، بھارت میں ٹورنامنٹ کے آفیشل براڈکاسٹنگ پارٹنر، سٹار اسپورٹس نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی مارکیٹنگ پروموشنل کیمپین شروع کر دی ہے۔ سٹار اسپورٹس نے ایک اشتہار جاری کر دیا ہے۔

 آئی سی سی نے ابھی تک پاکستان میں فروری کےدوسرے ہفتے شروع  ہونے والی ون ڈے کرکٹ کی پرائم ورلڈ چیمپئین شپ کے شیڈول کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، کیونکہ بھارت پاکستان جا کر کھیلنے پر بھی آمادہ نہیں اور پاکستان کی "جیسے کو تیسا" کے مصداق  "پارٹنر شپ تجویز" کی شوگر کوٹڈ گولی نگلنے میں بھی متامل ہے۔ پاکستان کی پارٹنر شپ تجویز کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اگر بھارت بلاجواز پاکستان آنے سے انکاری ہے تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی باھرت مین ہونے والے کسی کرکٹ ایونٹ مین نہیں جائے گی اور  چیمپئینز ٹرافی کے لئے جیسے متبادل ارینجمنٹ پاکستان بھارت کے لئے کرنے پر مجبور ہو  گا ویسے ہی متبادل ارینجمنٹ بھارت کو بھی اپنی میزبانی میں ہونے والے  ورلڈ ایونٹس میں پاکستان کے لئے کرنا ہوں گے۔ 

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونے والی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل استعمال کرنے کے خیال کو مسترد کر دیا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کے لئے سٹار سپورٹس کی مارکیٹنگ کیمپین کا پہلا ایڈ اچانک ٹی وی سکرینز پر دیکھ کر سپوٹس رائٹرز حیران رہ گئے ہیں، کم از کم بھارت میں کسی کو یہ توقع نہ تھی کہ بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئینز ٹرافی کا اب تک اٹکا ہوا شیڈول اناؤنس ہوئے بغیر کوئی براڈ کاسٹر پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کا پرومو نشر کرنے کا رسک لے سکے گا۔  لیکن سٹار سپورٹس نے  انڈیا ہی میں یہ کر ڈالا۔
سٹار اسپورٹس کے چیمپئینز ٹرافی کے لئے پہلے اشتہار میں ممتاز انڈین کھلاڑی جیسے ویرات کوہلی، جسپریت بومراہ، اور روہت شرما کے ساتھ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ویڈیو میں تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گا۔

20 سیکنڈ کے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ "جلد آرہا ہے"،  اس اشتہار کو دیکھنے کے بعد بعض دل جلے سپورٹس رائٹر یہ کہتے ہوئے کھمبا نوچ رہے ہیں کہ براڈکاسٹر تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشل شیڈول سے لاعلم ہیں، انہیں علم ہوتا تو پہلے ایڈ میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح کی تاریخ شامل کرتے۔

سٹار سپورٹس کی پرومو ویڈیو اور چیمپئینز ٹرافی کے ہیش ٹیک سوشل پلیٹ فارمز پر

 اسٹار اسپورٹس کی جانب سے سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی پرومو  ویڈیو میں کیپشن لکھا گیا ہے، "2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی واپسی کے ساتھ ہی دل دھڑکا دینے والے کرکٹ ایکشن کے لیے تیار ہو جائیں! عظیم شان و شوکت کے حصول کے لئے کون ابھر کر اوپر  اٹھے گا؟  چیمپئین ٹرافی کو سٹار ٹی وی پر دیکھنے کے لئے ہم سے (چیمپئیز ٹرافی آن سٹار ہیش ٹیگ پر) جڑے رہیں۔???? ChampionsTrophyOnStar#  ، جلد آرہا ہے! #ChampionsTrophy2025،" ذیل میں ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں:

2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی واپسی کے ساتھ ہی دل دھڑکا  دینے والے کرکٹ ایکشن کے لیے تیار ہو جائیں! گلوری کے حصول کے لیے کون اُٹھے گا؟

#ChampionsTrophyOnStar کے لیے دیکھتے رہیں، جلد آرہا ہے! ChampionsTrophy2025 #

— سٹار اسپورٹس (@StarSportsIndia) 9 دسمبر 2024

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جلد ہی جاری ہونے کی امید 
2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان (میزبان)، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹاپ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ تاہم سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا اس میگا کرکٹ ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکے۔

شیڈول، جس کا اعلان ٹرافی کے آغاز سے  90 دن پہلے ہونا چاہیے تھا،کچھ  تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، لیکن شائقین اور براڈکاسٹر بشمول انڈیا کے لئے چیمپئینز ٹرافی کے براڈکاسٹر سٹار اسپورٹس کو توقع ہے کہ شیڈول جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔ سٹار اسپورٹس کے نمائندے آئی سی سی حکام کے ساتھ  چیمپئینز ٹرافی کے مجوزہ ترمیم شدہ ماڈل اور شیڈول پر بات چیت کے لیے دبئی میں موجود تھے، لیکن یہ میٹنگ ملتوی کر دی گئی کیونکہ پاکستان کی طرف سے حتی المقدور لچک دکھائے جانے کے بعد بھارت کی (حکومت اور) کرکٹ کو کنٹرول کرنے والا بورڈ اب تک اپنے جواب کے ساتھ بی سی سی کے بورڈ کے سامنے نہیں بیٹھ سکے۔ بورڈ کو بھارت کی شمولیت کا تنازعہ حل کرنے کے ساتھ ہی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول ریلیز کرنا ہے جس کے ساتھ ہی دنیا بھر مین آئی سی سی کے ساتھ کنٹریکٹ کئے ہوئے براڈ کاسٹر اس میگا ایونٹ کے پروموشنل اشتہارات کی مہم کا  آغاز کریں گے اور تمام ٹیموں کے آفیشل اپنے اپنے کھلاڑیوں کے سفر کے متعلق معاملات انجام دینے میں مصروف ہو جائیں گےْ

ا16 سال پر محیط ہٹ دھرمی؛ نڈیا  کی کرکٹ ٹیم آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان  آئی تھی
ہندوستان نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس  وقت انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کے زیر اثر  سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ممبئی میں ہونے والے  دہشت گردوں کے حملوں کے بعد پڑوسی ملک کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ اپنی ہئیت میں عجیب تھا کہ دہشتگردی کو روکنے میں سکیورٹی ناکام خود انڈیا میں ہوئی تھی اور سکیورٹی نہ ہونے کا خدشہ پاکستان کے  متعلق ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس عرصہ کے دوران دنیا کی تقریباً تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں اور اب بھی چیمپئینز ٹرافی کے لئے انڈیا کے سوا تمام ٹیموں کے آفیشلز پاکستان مین کئے گئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئین ہیں۔ بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ  انڈیاکے میچ اور اگر انڈیا ٹیم ناک آؤٹ میچوں تک پہنچے تو  ناک آؤٹ میچ بھی پاکستان سے باہر کسی دوسرے ملک میں کھیلے جائیں، ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں ان میچوں کا بندوبست کیا جائے۔

دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے لئے  کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں تین سٹیڈیموںمین ضروری نئی تعمیرات کی ہیں اور  تزئین و آرائش کی ہے۔ پاکستان کے لئے چیمپئینز ٹرافی  1996 کے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے بعد پاکستان کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔ 1996 کے ورلڈ کی کی میزبانی پاکستان، انڈیا اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈس نے مل کر کی تھی۔ 

 پی سی بی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کیا تو مستقبل میں آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کے میچوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں