سٹی 42 : حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن باقی رہ گیا ۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق اب تک 74 ہزار 337 حج درخواستیں موصول ہوئیں، کل 10 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے۔ 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط کے ساتھ نزدیکی بینک میں درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے ۔
سمندر پار پاکستانی سپانسرشپ سکیم میں بلا قرعہ اندازی شامل ہو سکتے ہیں ۔