یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

9 Dec, 2024 | 07:01 PM

سٹی 42 : یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ۔

یو ای ٹی نے ای کیٹ اور نان ای کیٹ انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ ای کیٹ رجسٹریشن کی تاریخ 9 دسمبر سے بڑھا کر 16 دسمبر کر دی گئی۔ 

یہ توسیع ان اُمیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے جو کسی بھی وجہ سے رجسٹرڈ نہیں ہو سکے، اب طلباء مختلف ای کیٹ اور نان ای کیٹ پروگراموں کے لیے 16 دسمبر تک درخواست دے سکیں گے۔ 

یاد رہے داخلوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ تھی۔ 

داخلہ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کے داخلہ پورٹل پر دستیاب ہے ۔ طلباء پروگرامز، درخواست کے طریقہ کار، اور آخری تاریخوں کے بارے میں تفصیلات کے لیے ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk وزٹ کریں۔

مزیدخبریں