ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان؛ سکیورٹی فورسز نے 2 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے

ڈیرہ اسماعیل خان؛ سکیورٹی فورسز نے 2 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،  فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ خوارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا، یہ خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 

 سکیورٹی فورسز کا علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں.

سورس: آئی ایس پی آر 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ۔ صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے، ایک کو گرفتار کرنے پر فورسز کو سراہا، ساتھ ہی ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار  کیا۔  

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے (کولاچی) ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی۔ 

وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران دو خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی، کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، سیکیورٹی فورسز کے قابل فخر افسران و اہلکار شب و روز ارض وطن کو دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کلاچی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

  محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے  خوارجی  دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،  قوم  بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے خوارجی دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔