ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کے دوران کوئی بے گناہ شہری گرفتار نہ ہو ‘

’انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کے دوران کوئی بے گناہ شہری گرفتار نہ ہو ‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران کوئی بے گناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہو ۔ 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ  سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ انتشار پھیلا کر تیزی سے مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی،  توڑ پھوڑ ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ 

وزیراعظم نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کا عمل مؤثر بنانے اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ فساد پھیلانے والوں کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں۔ 

وزیراعظم کی وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے کی ہدایت کی، ساتھ ہی اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے اور اس حوالے سے فنڈز فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ 

اجلاس کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور سیف سٹی کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد جیل کی عمارت اگلے سال مارچ  تک مکمل کر لی جائے گی ۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ  وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،  مشیر وزیر اعظم رانا ثناؤاللہ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔