ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل ڈی اے  میں تنخواہوں میں غبن ، بوگس  فائلیں اور قبضوں کی انکوائریز دبا لی گئیں 

 ایل ڈی اے  میں تنخواہوں میں غبن ، بوگس  فائلیں اور قبضوں کی انکوائریز دبا لی گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: ایل ڈی اے افسران کی انکوائریز میں نامزد افسران کو فری ہینڈ  مل گیا ، افسران نے  سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں کا غبن اور جوہر ٹاون میں بوگس فائلیں اور قبضوں کی اہم انکوائریز دبالی

سابق کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیف سکیورٹی آفیسر کی انکوائری لگائی تھی ۔ سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں کے غبن کی ابتدائی انکوائری میں سابق چیف سکیورٹی آفیسر کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا ۔ سابق چیف سکیورٹی آفیسر کی باقاعدہ انکوائری لگائی گئی ، جسے التوا میں ڈال دیا گیا ہے ۔ سابق چیف سکیورٹی آفیسر کو انکوائری فائنل ہونے تک ہٹانے کی بجائے ہاوسنگ میں اہم سیٹ پر لگادیا گیا ہے ۔

 ایل ڈی اے میں کرپشن اور جوہر ٹاون پلاٹوں کے قبضوں کی دو اہم نوعیت کی انکوائریاں دبالی گئیں ۔ موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق نے جوہر ٹاون ہاوسنگ سیون کی انکوائری لگائی ہے ۔ ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون سمیت پانچ افسران و ملازمین پر انکوائری بھی التوا کا شکار ہے ۔ بوگس فائلیں ، بوگس ایگزیمپشن کیسز کی اہم انکوائری التوا میں ڈال دی گئی ہے ۔