افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

9 Dec, 2024 | 06:09 PM

انور عباس : افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔ 

 وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نےباہمی فائدہ مند تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ 

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں