انور عباس : افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔
وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نےباہمی فائدہ مند تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے ۔