ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون پر سرعام تشدد ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت ملزم گرفتار

 خاتون پر سرعام تشدد ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری : بادامی باغ کے علاقہ میں خاتون پر سرعام تشدد   کرنے والا ملزم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت  گرفتار ہوگیا ۔
خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں اطلاع دی،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بازارمیں اچانک سابقہ شوہرسےسامناہو گیا،سابقہ شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر سرعام تشدد کیا،
سابقہ شوہر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا،
 پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کی 2سال قبل  ملزم سے طلاق ہوچکی تھی، پولیس نےفوری ایکشن لیتےہوئے خاتون کی نشاندہی پرملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئےمزید قانونی کارروائی جاری  ہے ۔